ٹی 20 ورلڈکپ: ’پاکستان زندہ باد‘:صدر، وزیراعظم، پاک فوج سمیت دیگر کی مبارکباد

Published On 09 November,2022 04:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچنے والی قومی ٹیم کو پاک فوج، صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد دی ہے۔

ترجمان پاک فوج :

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا گیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں، فائنل کے لیے نیک تمنائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر ’پاکستان زندہ باد‘ بھی لکھا۔

وزیراعظم شہباز شریف

سیمی فائنل جیتنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے جذبہ، عزم اور نظم و ضبط لکھ کر قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ میگا ایونٹ میں زبردست واپسی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

عمران خان :

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹیر پر لکھا کہ ایک شاندار جیت سمیٹنے پر بابر اعظم اور ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صدر عارف علوی:

صدر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان نے زبردست میچ کھیلا، محمد رضوان، بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی اور نوجوان محمد حارث کی شاندار پرفارمنس رہی، گرین شرٹس آپ ہمارے لیے باعث فخر ہیں، فائنل میچ کے لیے ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ انشاء اللہ فائنل میچ بھی جیتیں گے۔

مریم نواز

چودھری پرویز الٰہی

مونس الٰہی 

اسد عمر

 

Advertisement