اوپننگ جوڑی توڑنے کے حق میں نہیں، میتھیو ہیڈن

Published On 08 November,2022 11:15 am

سڈنی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بڑے میچ میں واپسی طوفان کی طرح ہوسکتی ہے، اوپننگ جوڑی توڑنے کے حق میں نہیں ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے پہلے پری میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ سیمی فائنل کا سفر اچانک بنا، پاکستان ٹیم ایسی ہے کچھ بھی کرسکتی ہے، نیدر لینڈ نے جب جنوبی افریقہ کو ہرایا تو ہمارے حوصلے اور بھی بلند ہوگئے۔

اوپننگ جوڑی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے، اوپننگ جوڑی کے توڑنے کے حق میں نہیں ہوں، پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے ٹورنامنٹ میں اتار چڑھاؤ آئے، بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہے، ان کی بڑے میچ میں واپسی طوفان کی طرح ہوسکتی ہے، بابر اعظم کو سمجھایا ہے کہ اچھا وقت جلد آئیگا، انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت مشکل ہوتا ہے کہ مسلسل پرفارم کرتے رہنا۔

موجودہ ورلڈکپ کی شبہات 92کے ورلڈکپ سے ملتی ہے، شاہین آفریدی کا فارم میں واپس آنا ہمارے لیے بہت اچھا ہے، شاہین آفریدی ہمارے باؤلنگ اٹیک کی سربراہی کررہے ہیں، تمام باؤلرز اور سپنرز اچھی گیند بازی کررہے ہیں، نیوزی لیںڈ خطرناک ٹیم ہے ان کے پاس اچھی بیٹنگ اور باؤلنگ ہے، نیوزی لینڈ نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین کرکٹ کھیلی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ستارہ یا کھلاڑی میچ بدل دیتا ہے۔
 

Advertisement