لاہور:(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلیا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف جن کو ساتھی کھلاڑی ' بامسی' کے نام سے پکارتے ہیں 29 سال کے ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں حارث رؤف کو ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بعدازاں ٹوئٹر پر حارث رؤف کو قومی کھلاڑیوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔
شاداب خان نے فاسٹ باؤلر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی حارث رؤف سالگرہ مبارک ہو، بامسی ہمیشہ خوش رہو۔
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) November 6, 2022
نائب کپتان کے علاوہ آل راؤنڈر افتخار احمد، مینجر منصور رانا، فاسٹ باؤلر حسن علی، رومان رئیس، محمد نواز اور دیگر نے حارث رؤف کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
— Iftikhar Ahmad (@IftiAhmed221) November 7, 2022
خیال رہے کہ بامسی ترک سیریز ارطغرل غازی میں ایک کردار کا نام ہے۔