دنیا میں کوئی ایسا نہیں جو ابھی پاکستانی ٹیم کا سامنا کرنا چاہے گا: میتھیو ہیڈن

Published On 07 November,2022 06:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ اس دنیا اور اس مقابلے میں کوئی ایسا نہیں ہوگا جو ابھی ہمارا سامنا کرنا چاہے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں بنگلا دیش کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل فور میں جگہ بنا لی، سپر 12 میں بھارت اور زمبابوے سے ہارنے کے بعد شاہین سیمی فائنل سے باہر جاتے نظر آرہے تھے لیکن انہوں نے اپنے آخری تین میچوں میں زبردست کارکردگی کے بعد سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا۔

سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن جو پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور ہیں نے ڈریسنگ روم کی ایک متاثر کن تقریر سے لڑکوں کو حوصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ لڑکوں ہم خطرناک ہیں، بس اس کو سمجھو اور آگے بڑھو، جس لمحے پاکستان کرکٹ ارادے کے ساتھ چلتی ہے اور اپنی بہترین گیم کھیلتی ہے ہم ایک حقیقی خطرہ بن جاتے ہیں، اس دنیا اور اس مقابلے میں کوئی ایسا نہیں ہوگا جو ابھی ہمارا سامنا کرنا چاہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری ٹیموں نے سوچا کہ انہوں نے ہم سے چھٹکارا حاصل کر لیا ہے لیکن اب وہ ہم سے چھٹکارا پانے والے نہیں ہیں، ہم یہاں ہیں اور مجھے حقیقت میں پسند ہے کہ پچھلے ورلڈ کپ کے مقابلے میں ہم نے اس بارے میں کیسے جانا ہے کیونکہ پچھلی بار توقعات بہت زیادہ تھیں، ہم نے کرہ ارض میں ہر ایک کو اڑا دیا۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ اس بار ہم یہاں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہنچے ہیں، اگر نیدرلینڈز یہ میچ نہ جیتتا تو آج ہم یہاں نہ ہوتے لیکن ہم یہاں ہیں جس کا مطلب ہے کہ کوئی ہمیں یہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا اور یہ چیز ہمیں فائدہ دے سکتی ہے۔
 

Advertisement