میلبرن: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کی تیاریوں کا بھرپور آغاز کر دیا، قومی کھلاڑی نے ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آپریشنل ٹریننگ سیشن کے دوران ان ڈور پریکٹس کی، سیشن میں آل راؤنڈر شاداب خان نے شرکت نہیں کی، دیگر تمام کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور باؤلنگ کے گر سکھائے گئے۔
آپریشنل ٹریننگ سیشن میں کوچز نے بلے بازوں اور باؤلرز کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی کنڈیشن پر بھی بریف کیا۔
Training at the MCG ✅#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/0JVXYuwsNY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2022
شاداب خان کے پریکٹس سیشن میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ آرام کرنا چاہتے تھے انہیں کوئی انجری نہیں ہے۔
گرین شرٹس کے پریکٹس سیشن میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا بھی موجود تھے جنہوں نے پریکٹس سیشن دیکھا اور ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات بھی کی۔