انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، وزیراعظم کا ٹویٹ، عرفان پٹھان کا جواب آ گیا

Published On 12 November,2022 05:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق بھارتی فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے طنز کیا۔

عرفان پٹھان نے شہباز شریف کی ٹویٹ پر لکھا کہ آپ میں اور ہم میں یہی فرق ہے۔ ہم اپنی خوشی سے خوش اور آپ دوسرے کی تکلیف سے۔ اس لیے اپنے ملک کو بہتر بنانے پر دھیان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف نے انگلینڈ سے بھارتی شکست پر ٹویٹ میں لکھا تھا کہ اس اتوار 152 صفر اور 170 صفر مقابل تھے۔
 

Advertisement