لاہور: ( دنیا نیوز ) پاکستان آئر لینڈ ویمن ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ پنک ربن سے منسوب کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لئے پنک ربن مہم کا حصہ بنے گا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی، میچ آفیشلز اور کمنٹیٹرز پنک ربن پہنیں گے، میچ کے دوران سٹیڈیم میں آگاہی مہم کے سلسلے میں پیغامات بھی دیئے جائیں گے۔
تماشائیوں میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی، قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز میں تماشائیوں کا داخلہ فری ہے۔