کرپشن الزامات، آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو طلب کرلیا گیا

Published On 07 October,2022 08:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو بطور چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف اتھارٹی میں کام کے دوران کرپشن پر طلب کرلیا۔

اکبر ناصر خان بحیثیت چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور کام کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اکبر ناصر خان پر سیف سٹی اتھارٹی کے سیکنڈ فلور کی تعمیراتی کام میں کرپشن کرنے کا الزام ہے، آئی جی اسلام آباد کو 11 اکتوبر کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے افس میں طلب کیا گیا، 11 اکتوبر صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایڈمن سیف سٹی اتھارٹی کو بمعہ ریکارڈ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، اکبر ناصر خان پر مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن پنجاب انکوائری کر رہا ہے۔
 

Advertisement