اسلام آباد:(دنیا نیوز) ہائیکورٹ نے 72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ شیخ رشید کی درخواست انتہائی غیر سنجیدہ ہے، سابق وفاقی وزیر داخلہ کی درخواست مثالی جرمانے کے ساتھ خارج ہونی چاہیے۔
ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ شیخ رشید کے منتخب نمائندہ ہونے کی وجہ سے عدالت تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، عدالت شیخ رشید کے منتخب رکن پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے جرمانہ نہیں کر رہی ہے۔