اسلام آباد: (دنیا نیوز) کسان اتحاد کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کے اعلان پر اسلام آباد انتظامیہ نے ٹی چوک روات اور ڈی چوک اسلام آباد کو کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے، ٹریفک کے دباؤ پر ایک لائن کو عارضی طور پر کھول دیا گیا۔
کسان اتحاد کا اسلام آباد کی طرف ممکنہ مارچ جی ٹی روڈ سے اسلام آباد پہنچے گا، ممکنہ احتجاج کے پیش نظراسلام آباد ایکسپریس وے کو روات ٹی چوک پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، ٹی چوک روات سے راولپنڈی کی طرف جانے والے راستے کو بھی بند کر دیا گیا۔
ایکسپریس وے اور جی ٹی روڑ پر رکاوٹیں کھڑی ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہوگئی، سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ٹریفک کے دباؤ پر ایک لائن کو عارضی طور پر کھول دی گئی۔