پلان کے مطابق انگلینڈ کے خلاف باؤلنگ نہیں کر پائے: ثقلین مشتاق

Published On 01 December,2022 11:47 pm

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہم نے پلان کے مطابق بائولنگ نہیں کی، پچ بھی زیادہ سپورٹنگ نہیں تھی جبکہ انگلینڈ نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے بہت اچھی ورکنگ کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹیسٹ کا پہلا روز انگلش ٹیم کے نام رہا۔

ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی انجری کے بعد ہمارے پاس یہی فاسٹ باؤلر تھے، محمد علی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے، باقی بائولر بھی باصلاحیت ہیں اور ان کی کارکردگی بھی اچھی ہے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہمیں پہلے دن ہی آگے کی باتیں نہیں کرنی چاہیے، میچ دلچسپ ہونے کی توقع ہے، آسٹریلیا کے خلاف بھی یہی پچ تھی، میرے خیال سے پچ تھوڑی بہتر ہونی چاہیئے تھی۔ انگلینڈ نے اچھا پرفارم کیا ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔
 

Advertisement