لاہور: (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کے سابق کھلاڑیوں سے متعلق بیانات اور رویے پر محمد عامر نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں محمد عامر نے کہا کہ رمیز راجا بہت پڑھے لکھے آدمی ہیں، ان سے متعلق مجھ سمیت کوئی بھی شخص یہ نہیں سوچ سکتا تھا کہ وہ منہ اٹھا کر کسی پر بھی الزام لگا دیں گے۔
فاسٹ باؤلر نے کہا کہ جب کوئی انسان پاور میں آتا ہے تو اسے اپنا آپ نہیں بھولنا چاہیے، اللہ جب کسی کو اختیارات دیتا ہے تو وہ لے بھی سکتا ہے، پچھلے سسٹم سے کھلاڑیوں کو شکایات تھیں کہ ان کے فون پک نہیں کیے جاتے اور انہیں ریپلائی نہیں دیا جاتا۔
محمد عامر کا کہنا تھا کہ ان کی باتوں سے لگ رہا تھا وہ صحیح ہیں اور باقی سب غلط ہیں، اگر کوئی شخص اپنی پاور کا غلط استعمال کرے گا تو پھر جس طرح آج کل ٹی وی پر جاکر گلے شکوے ہو رہے ہیں یہی ہوتا ہے، انسان جیسا کرتا ہے ویسا بھرتا ہے۔