لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ سے متعلق سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے طنز کے نشتر برسا دیئے۔
واضح رہے کہ 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی کینگروز ٹیم کی اپنی پہلی اننگز میں گرین کیپس کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور چوتھے روز کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 7 وکٹ پر 449 رنز بنالئے ہیں اور اسے پاکستانی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 27 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 3 وکٹیں باقی ہیں۔
قبل ازیں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 4 وکٹ کے نقصان پر 476 رنز بناکر ڈیکلیئر کردی تھی۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی بیٹنگ پچ پر طنز کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اس پچ پہ تو باؤلر کو گھر چلے جانا چاہیے اور بیٹسمین ایک دوسرے کے ساتھ کھیل لیں۔ ساتھی ہی انہوں نے قہقہہ لگانے والے ایموجیز کا استعمال کیا۔
is pitch pe to bowlers ko ghar chale jana chaye batman s ek doosre k sath khail lein. #PakVsAustraila
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) March 7, 2022