لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ میں 24 سال بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ پاکستانی کرکٹ شائقین نے ہمیشہ ہی آسٹریلوی کرکٹ کو احترام کی نگاہ سے دیکھا ہے اور ان کے بے حد معترف رہے ہیں۔
I welcome the Australian cricket team to Pakistan after an absence of 24 yrs. Pakistan s cricket lovers have always had great respect & admiration for Australian cricket & we are all looking forward to a highly competitive & interesting series. Good luck to both teams.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 4, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک انتہائی مسابقتی اور دلچسپ سیریز کے منتظر ہیں۔ میں دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں
اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا تھا کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری وکٹ کیپر روڈنی مارش کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ کرکٹ کیرئیر کے دوران مجھے یاد ہے وہ نہ صرف عظیم کرکٹر تھے بلکہ ایسے کھلاڑی تھے جس کی ٹیم اور اس کے مخالفین دونوں عزت کرتے تھے۔
Saddened to learn of the passing of Rodney Marsh who was Australia s legendary wicket keeper. During my cricketing career I remember him being not just a great cricketer but one who was respected by both his own team and his opponents.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 4, 2022