پیٹ کمنز کو پاکستان کیخلاف سیریز شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار

Published On 03 March,2022 05:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا بے صبری کا انتظار کرنے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے لکھا کہ تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کل پاکستان کیخلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ چار مارچ کو راولپنڈی میں شروع ہو گا ،تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کراچی میں ہو گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ لاہور میں شیڈول ہے۔