شین وارن کا انتقال، پاکستانی و غیر ملکی کرکٹرز افسردہ

Published On 04 March,2022 07:42 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری سابق جادوگر سپنر شین وارن کے انتقال پر قومی و غیر ملکی کرکٹرز بھی افسردہ ہوگئے اور اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ کینگروز سابق سپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں چل بسے۔

پاکستانی کرکٹرز کا اظہار افسوس

شعیب اختر

قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے شین وارن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ابھی ابھی شین وارن کے انتقال کے بارے میں افسوسناک خبر ملی ہے،جس پر مجھے جس قدر افسوس اور صدمہ پہنچا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بھی اپنے پسندیدہ سپنر کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے لکھا کہ شین وارن کے انتقال کی خبر جان کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے، میں آنجہانی کرکٹر کو ٹی وی پر وکٹیں لیتے ہوئے دیکھتا رہتا تھا اور ان کو دیکھ کر ہی میں نے لیگ سپنر بننے کا فیصلہ کیا، میرے پاس اپنے دکھ کا اظہار کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں اور میں ان کے اہلخانہ کے لئے دعا گو ہوں۔

شعیب ملک

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کو بھی شین وارن کی موت نے افسردہ اور غمزدہ کردیا۔

حسن علی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی اپنے دکھ کا اور افسوس کا اظہار کرنے کے لئے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

یاسر شاہ

اپنی جادوگری سپن باؤلنگ کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں نام پیدا کرنے والے قومی ٹیم سپنر یاسر شاہ نے بھی شین وارن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

عمران نذیر

غیر ملکی کرکٹرز کا اظہار افسوس

تبریز شمسی

وریندر سہواگ

جونٹی رہوڈز

عرفان پٹھان

ہربھجن سنگھ

 واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی لیگ سپنر 13 ستمبر 1969 کو آسٹریلوی شہر وکٹوریہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے کیریئر میں 145 ٹیسٹ، 194 ون ڈے اور 301 فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔

اپنے کیریئر کے دوران ٹیسٹ میچ میں انہوں نے 3154 رنز بنائے جبکہ ون ڈے میں 1 ہزار 18 رنز بنائے، ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 12 نصف سنچریاں بنائی جبکہ ون ڈے میچ ایک نصف سنچری سکور کی۔

اگر باؤلنگ کی بات کی جائے تو انہوں نے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں حاصل کیں جس میں 71 رنز دے کر 8 وکٹیں بہترین باؤلنگ ہے، ون ڈے میں انہوں نے 194 ون ڈے میچز میں 293 وکٹیں حاصل کیں، فرسٹ کلاس کیریئر میں 301 میچز میں 1 ہزار 319 وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

Advertisement