راولپنڈی:(دنیا نیوز) پاکستان میں موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلنگ کوچ فواد احمد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بطور سپن باؤلنگ کوچ جوائن کرنے والے فواد احمد بھی عالمی وبا کی لپیٹ میں آگئے ہیں جس کے بعد وہ پانچ روز آئسولیٹ رہیں گے ۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی لیگ سپنر فواد احمد کا راولپنڈی میں کینگروز کو بطور سپن باؤلنگ کوچ جوائن کرتے ہوئے کورونا مثبت آیا، دوبارہ ٹیسٹنگ اور کلیئرنس پر وہ مہمان ٹیم میں شامل ہو جائیں گے ۔
خیال رہے کہ 40 سالہ کرکٹر اس نیشنل ڈیوٹی سے پہلے پی ایس ایل کا حصہ تھے۔