کراچی: (دنیا نیوز) پنڈی کے بعد کراچی میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، 24 سال بعد نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں۔
چوبیس سال بعد کینگروز کا تاریخی دورہ پاکستان جاری ہے، راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کے بعد اب دونوں ٹیموں کا کراچی میزبان بنے گا۔ راستوں کو پھولوں سے سجایا جانے لگا، صفائی ستھرائی کا کام بھی تیز ہوگیا۔ کراچی ٹیسٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ہدایت پر پچز پر کام جاری ہے، آوٹ فیلڈ کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا۔
نیشنل سٹیڈیم میں دو پچز کا اضافہ کیا گیا ہے، جمعرات اور جمعہ کو دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی جبکہ کراچی ٹیسٹ کا آغاز 12 مارچ سے ہو گا۔
آسٹریلیا نے کراچی میں 8 ٹیسٹ میچز پاکستان کے خلاف کھیلے لیکن ایک بھی نہ جیت سکا، 1956 سے 1998 تک ان مقابلوں میں قومی ٹیم نے 5 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 3 ڈرا ہوئے۔