لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کنٹریکٹ یافتہ ملازمین اور کھلاڑیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ایک پیغام میں مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ’’ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ پی سی بی نے گزشتہ دور سے زیر التوا کنٹریکٹ کھلاڑیوں اور ملازمین کے بقایاجات فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے ‘‘۔
I am pleased to report that @TheRealPCB has been ordered to immediately clear all outstanding payments of contracted players and employees pending since last regime.
— Najam Sethi (@najamsethi) January 3, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز کو پہلے مرحلے میں 4 ماہ کا معاوضہ دیا جائے گا اس کے بعد ہر ماہ معاوضہ دیا جائے گا۔