گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) وزیر آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزمان نوید اور وقاص کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
دونوں ملزمان کو گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت میں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا، سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ ملزم نوید کا 6 روزہ جبکہ ملزم وقاص کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔
خصوصی عدالت نے ملزمان کو 9 اور 17 جنوری 2023 کو دوبارہ پیش کرنے کا بھی حکم دیا، جے آئی ٹی نے ملزمان سے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تھی، پراسیکیوٹر سلطان صلاح الدین نے سٹیٹ کی جانب سے دلائل دئیے، اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات تھے۔