توہین عدالت کیس: عمران خان نے التواء کی درخواست دائر کر دی

توہین عدالت کیس: عمران خان نے التواء کی درخواست دائر کر دی

سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے توہین عدالت کیس میں التواء کی درخواست دائر کی۔

وکیل نے درخواست میں کہا کہ میرا مؤکل افسوسناک واقعے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہے جس کی وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں، استدعا ہے کہ مقدمہ کو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے آج ہفتے تک جواب طلب کیا تھا، سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہفتے کو ہی آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرینگے۔