پی ایس ایل 8: پی سی بی کا مختلف لیگز کھیلتے قومی کرکٹرز کو پاکستان بلانے کا فیصلہ

Published On 24 January,2023 05:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیرون ممالک مختلف لیگز کھیل رہے قومی کرکٹرز کو پاکستان بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش اور آسٹریلوی لیگز میں شامل قومی کرکٹرز کو 2 فروری تک پاکستان واپسی کا حکم دے دیا گیا، قومی کرکٹرز کو پی ایس ایل میں بھرپور شرکت کے لیے واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل فرنچائزرز کی درخواست پر قومی کرکٹرز کو وطن واپسی کا کہا گیا ہے۔
 

Advertisement