پی ایس ایل کے دوران پاکستان ویمن لیگ کیلئے آزمائشی میچز کرانے کی منصوبہ بندی

Published On 06 January,2023 12:58 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے دوران پاکستان ویمن لیگ کے لیے آزمائشی میچز کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ رن کے طور پر 5 میچز کروائے جا سکتے ہیں جس میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سمیت 3 فرنچائزز ٹیسٹ رن کے لیے ویمن ٹیمیں بنائی جائیں گی، ٹیسٹ رن کے لیے فرنچائزز میچز کے اخراجات برداشت کریں گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 5 ٹیسٹ رن میچوں کے تجربے کی روشنی میں اس سال ستمبر، اکتوبر میں پاکستان ویمنز لیگ کرائے جانے کی تجویز دی گئی ہے، پاکستان ویمنز لیگ ابتدائی طور پر 4 سے 6 ٹیموں پر مشتمل ہوگی اور ٹیموں کو بھی اوپن بڈنگ کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز لیگ کروانے کا معاملہ گزشتہ روز پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں زیر بحث آیا تھا۔
 

Advertisement