پی ایس ایل 8 کراچی اور لاہور تک محدود رکھنے پر غور

Published On 11 January,2023 11:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ اور لیگ انتظامیہ کا پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز کراچی اور لاہور تک محدود رکھنے پر غور کیا جارہاہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز کراچی ،لاہور ،پنڈی اور ملتان میں ہونے تھے جو لاجسٹک مسائل اور موسم کی صورتحال کے باعث میچز محدود کرنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول تیار، پہلا میچ 13 فروری کو ہو گا

میچز کا شیڈول تبدیل کرنے کی حتمی منظوری مینجمنٹ کمیٹی اور پی ایس ایل منتظمین کے درمیان میٹنگ میں لی جائے گی باقاعدہ اعلان سے پہلے تمام فرنچائز و اسٹیٹک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 8کی افتتاحی تقریب بھی کراچی میں منعقد کی جائے گی۔

 

Advertisement