لاہور (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے سپنر عادل رشید اور جارح مزاج بلے باز ہیری بروک پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے عادل رشید اور ہیری بروک اس سال پاکستان سپر لیگ کے دوران ایکشن میں نہیں ہوں گے، ان کے علاوہ دیگر 16 پلیئرز بھی اپنی اپنی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے ٹیموں کو جزوی طور پر دستیاب ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے عادل رشید ملتان سلطانز کو دستیاب نہیں ہوں گے، وہ انگلینڈ کی کمٹمنٹ اور اس سے قبل آرام کی وجہ سے اس سال پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے جبکہ ہیری بروک لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب 16 دیگر کرکٹرز انٹرنیشنل اور دیگر مصروفیات کی بنیاد پر جزوی طور پر عدم دستیاب ہوں گے، ٹیمیں ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں ان پلیئرز کا متبادل چنیں گی۔