کرکٹ ویسٹ انڈیز نے برائن لارا کو اہم ذمہ داری سونپ دی

Published On 27 January,2023 11:59 am

ویسٹ انڈیز : (ویب ڈیسک ) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے لیجنڈ بلے باز اور سابق کپتان برائن لارا کو اہم ذمے داری سونپ دی ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز نے  برائن لارا کو پرفارمنس مینٹور مقرر کردیا  ہے ، برائن لارا نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کی معاونت کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق برائن لارا تمام فارمیٹس میں ٹیم کے ساتھ پرفارمنس مینٹور ہوں گے اور وہ اکیڈمی میں بھی اپنی تجاویز بھی  دیں گے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برائن لارا کی پہلی اسائنمنٹ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ ہوگی ۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 فروری کو بلاویو میں شروع ہوگا، برائن لارا زمبابوے میں ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرچکے ہیں۔