سوریا کمار یادیو نے ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

Published On 26 January,2023 02:45 am

ابوظہبی : ( ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادیو نے ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

آئی سی سی کے مطابق بھارتی بیٹر سوریا کمار یادو 2022 ء میں ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے اور انہوں نے گزشتہ سال کل 31 ٹی 20 اننگز میں 187.43 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 1164 رنز بنائے جس میں2 سنچریاں اور9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی کھلاڑی سوریا کمارٹی 20 آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے بھارتی بلے باز ہیں۔

یاد رہے کہ سوریا کمار نے مجموعی طور پر 43 ٹی 20 میچز میں 1578 رنز بنا رکھے ہیں اور وہ کیلنڈر ایئر میں ایک ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بھی ہیں۔