رضوان نے اے بی ڈی ویلیئرز کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا

Published On 26 January,2023 02:29 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سابق جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتایا۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اے بی ڈی ویلیئرز میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، میں ان کی پرفارمنسز کو بہت نزدیک سے دیکھتا ہوں اور وہ جیسے ٹیسٹ یا ٹی ٹوئنٹی کھیلا کرتے تھے میں بھی ویسے کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ کسی ٹیم میں شامل ہوکر مرکزی کردار نبھانا کافی مشکل ہوتا ہے اور کبھی کبھی یہ شرمندگی کا باعث بھی بن جاتا ہے، مداح چاہتے ہیں میں 30 یا 45 گیندوں پر 60, 70 رنز بناؤں لیکن میرے لیے اہم یہ ہوتا ہے کہ میں میچ جتواؤں۔