انڈر 19 ویمن ورلڈ کپ:قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

Published On 24 January,2023 09:15 pm

پوچیفسٹروم : (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 6 راؤنڈ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 103 رنز سے شکست دے دی۔

سپر سکس مرحلے میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،حریف ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ویمن ٹیم مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر صرف 75 رنز بناسکی،پاکستان کی جانب سے عریشہ نور نے سب سے زیادہ 24 رنز سکور کئے۔

نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم گروپ ٹو کے پوائنٹس ٹیبل پر4 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔