لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر ہارون رشید کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ آئین کے مطابق میں کپتان، کوچ اور چیف سلیکٹر لگا سکتا ہوں، ابھی چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے آہستہ آہستہ باقی ممبرز لائیں گے جب کہ ہارون رشید نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
Chairman of the PCB Management Committee Mr Najam Sethi s press conference in Lahore.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 23, 2023
Watch live https://t.co/6CUfGusn2H pic.twitter.com/DYeMV00vrv
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ہارون رشید نے میرے ساتھ بہت کام کیا ہے، اس حوالے سے بہت خبریں آرہی تھیں اس لیے اس کو کلیئرکر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی ہے، افغانستان بورڈ نے تین میچز کی پیشکش کی تھی، ہم نے افغان بورڈ کو کہا تھا کہ ان میچز کا فائدہ نہیں نہ پوائنٹس ملیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی اے سی سی کیساتھ کشیدہ تعلقات پر بات چیت کرنے دبئی جائیں گے
نجم سیٹھی نے بتایا کہ مارک کولز ابھی نمیبیا کے ساتھ مصروف ہیں وہ بھی جلد ہمیں جوائن کرلیں گے، مئی جون میں ہمارے ساتھ ہوں گے،نیوزی لینڈ کےخلاف دس وائٹ بال میچز کی ہوم سیریز شیڈول کے مطابق ہے۔