سڈنی : ( ویب ڈیسک ) سڈنی تھنڈرز اور برسبین ہیٹ نے بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔
رپورٹس کے مطابق بدھ کو لیگ میچ میں ہوبارٹ ہریکینز نے برسبین ہیٹ کو دو رنز سے شکست دی جس کے بعد ہریکینز کی پلے آف مرحلے تک رسائی کی کچھ امیدیں بڑھ گئیں تاہم دوسرے میچ میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارز کو تین وکٹوں سے ہرا کر ہریکینز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
میگا ایونٹ کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی 5 ٹیموں میں پرتھ سکارچرز پہلی پوزیشن پر ہے ، دیگر ٹیموں میں سڈنی سکسرز، میلبورن رینیگیڈز، سڈنی تھنڈرز اور برسبین ہیٹ شامل ہیں۔
سکارچرز اور سکسرز 28 جنوری کو کوالیفائر میں مدمقابل آئیں گے جبکہ اس میچ کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گی۔
دوسری جانب سڈنی تھنڈر اور برسبین ہیٹ کل ایلیمینیٹر میں آمنے سامنے ہوں گی اور اس میچ کی فاتح ٹیم کا ناک آؤٹ مقابلہ رینیگیڈز سے ہوگا جس کے بعد ایونٹ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہو جائے گا۔
...and breathe
— KFC Big Bash League (@BBL) January 25, 2023
56 games of #BBL12: done
5 unmissable #BBL12Finals: NEXT pic.twitter.com/y85WHd9KeV