بی پی ایل : سٹرائیکرز کی دلچسپ مقابلے کے بعد باریشال کو 2 رنز سے شکست

بی پی ایل : سٹرائیکرز کی دلچسپ مقابلے کے بعد باریشال کو 2 رنز سے شکست

منگل کو شیر بنگلہ سٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے میچ میں باریشال نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ سٹرائیکرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

نجم الحسین شنٹو نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ ٹوم مورس 40 اور تھیسارا پریا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، باریشال کی طرف سے محمد وسیم نے 34 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں باریشال کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز تک محدود رہی، سیف حسن نے 31 اور ابراہیم زادران نے 42 رنز کی اننگ کھیلی۔

سٹرائیکرز کی طرف سے ریجا الرحمان راجہ نے 41 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد عامر اور تنظیم حسن ثاقب نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔