میلبورن : ( ویب ڈیسک ) بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کے 54 ویں میچ میں میلبورن رینیگیڈز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
منگل کو ڈوکلینڈز سٹیڈیم میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں میلبورن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ سٹرائیکرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔
ایلکس کیری نے 65 ، کپتان ٹریوس ہیڈ نے 19 رنز کی اننگ کھیلی، میلبورن کی طرف سے فواد احمد نے 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سٹرائیکرز کا 143 رنز کا ہدف میلبورن نے کپتان ایرون فنچ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 18.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، فنچ نے 54 بالوں پر 63 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
ایڈیلیڈ کے میتھیو شارٹ، واس ایگر نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فنچ کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Class with a capital C @KFCAustralia #BBL12 pic.twitter.com/eliWJAStnn
— KFC Big Bash League (@BBL) January 24, 2023