پوچیفسٹروم : (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں 3 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
سینویس پارک پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 99 رنز بنائے۔
آسٹریلین بائولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت کوئی انگلش بیٹر قابل ذکر پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کر سکی، الیکسا سٹون ہائوس 25 اور کپتان گریس سکریوینس20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، آسٹریلیا کی میگی کلارک، ایلا ہایورڈ اور سیانا جنجر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
A game befitting of the world stage
— ICC (@ICC) January 27, 2023
England’s last-gasp win over Australia in the #U19T20WorldCup semi-final was a finish for the ages https://t.co/a3Zg4h0wFf
انگلینڈ کے 100 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 18.4 اوورز میں 96 رنز پر آئوٹ ہوگئ، ایمی سمتھ 26 اور کلیرے 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
انگلینڈ کی ہینا باکر نے 10 رنز کے عوض 3 اہم وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، گریس نے دو، ایلی، الیکسا، جوسی گروو اور ریانہ میکڈونلڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
اس شاندار کامیابی کے بعد انگلش ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت کے ساتھ ہوگا۔