شان مسعود کے ولیمے کی تقریب،کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کی شرکت

Published On 27 January,2023 10:38 pm

کراچی: (ویب ڈیسک )قومی کرکٹر شان مسعود کے ولیمے کی تقریب میں کرکٹرز سمیت معروف شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

شان مسعود کے ولیمے کی تقریب ڈیفنس میں واقع نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی، تقریب میںشان مسعود بھی اپنی اہلیہ نیشے کے ساتھ تقریب میں پہنچ گئے، فوٹو شوٹ ایک ولا میں منعقد ہوا ۔

ولیمے کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، فواد عالم، سعود شکیل ،سہیل خان، دانش عزیز، حسان خان اور دیگر کرکٹرز کے ساتھ معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ چیف سلیکٹر ہارون رشید، سابق کرکٹرز وسیم باری، جلال الدین، عبدالرقیب اور صادق محمد بھی شان مسعود کے ولیمے میں پہنچے، شان مسعود کے نکاح کی تقریب رواں ہفتے پشاور میں ہوئی تھی۔