بلیمفونین: ( ویب ڈیسک ) ساؤتھ افریقا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 27 رنز سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
ساؤتھ افریقا کے دارالحکومت بلیمفونین میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں نے نقصان پر 298 رنز بنائے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے رسی وینڈر ڈسن نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 111 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ دیگر بیٹرز میں ڈیوڈ ملر 53 ، ڈی کوک 37 اور کپتان ٹیمبا بووما 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، انگلش ٹیم کی جانب سے سیم کرن نے 3 جبکہ جوفرا آرچر، معین علی اور عادل رشید نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 44.2 اوورز میں 271 رنز پر آؤٹ ہو گئی ، جیسن روئے کی 91 گیندوں پر 113 رنز کی اننگ رائیگاں گئی، ڈیوڈ ملان 59 اور کپتان جوز بٹلر 36 رنز بنا کر ٹیم میں نمایاں رہے، ساؤتھ افریقا کی جانب سے اینرچ نورٹیج نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
میچ میں فتح کے بعد ساؤتھ افریقا کی ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 29 جنوری کو بلیمفونین میں کھیلا جائے گا۔