لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی لاہور میں پریکٹس کے دوران آمنے سامنے آگئے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجری سے چھٹکارا پانے والے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کی تیاریوں کا آغاز کردیا ۔
شاہین شاہ آفریدی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں باؤلنگ کی مشقیں کیں ، لاہور قلندرز کے کپتان نے نیٹ سیشن میں بابر اعظم کو بولنگ کرائی۔
. @iShaheenAfridi vs @babarazam258
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) January 28, 2023
How excited are you for 2⃣6⃣Feb and 7⃣ March in #HBLPSL8 ?#sochnabemanahai #SabSitarayHumaray #ICCAwards pic.twitter.com/1Z4VVqlk1m
اس سے قبل پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن کے ایک میچ میں شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو بولڈ بھی کیا تھا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 8 میں بابر اعظم پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے جبکہ لاہور قلندرز شاہین آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں 28 فروری اور 7 مارچ کو مدمقابل آئیں گی۔