شاہین بیٹنگ پریکٹس بہتر بنالے تو پانڈیا کی طرح کھیل سکتا ہے:محمد عامر

Published On 15 March,2023 11:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اگر شاہین آفریدی اپنی بیٹنگ پر کام کرے تو وہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی طرح بن سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد عامر نے کہا کہ اگر شاہین یقینی طور اپنی بیٹنگ پریکٹس بہتر بنالیں تو انہیں لگتا ہے کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جیسی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ان دنوں کرکٹ اتنی تیز ہوگئی ہے کہ آپ نے سیکنڈز میں فیصلے لینے ہوتے ہیں، ٹیکسٹ بک بورڈ کرکٹ اب بے معنی ہوگئی ہے، اب بیٹر اپنے گیم پلان میں اتنا ورسٹائل ہوچکے ہیں کہ آپ نے مختلف بیٹسمین کو مختلف صورتحال کو دیکھنا پڑتا ہے۔

محمد عامر نے ورلڈکپ پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنا اسپن ڈپارٹ مضبوط کرنا ہوگا کیوں کہ بھارت میں جس ٹیم کا اسپن اٹیک مضبوط ہوگا وہی ٹیم ورلڈکپ جیتے گی۔

 

Advertisement