پاک افغان میچز: منتظمین نے شائقین کو پرامن رکھنے کیلئے کیلئے حکمت عملی بنا لی

Published On 24 March,2023 08:47 am

شارجہ: (ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا جبکہ منتظمین نے شائقین کو پرامن رکھنے کیلئے کیلئے حکمت عملی بنا لی ہے۔

چند ماہ قبل ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ کے دو چھکوں کے بعد پاکستان کی افغانستان کے خلاف ناقابل یقین فتح پر تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد شارجہ سٹیڈیم اب پاکستان اور افغانستان کے تین ٹی 20 انٹر نیشنل کی میزبانی کررہا ہے۔

ماضی کے تلخ تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے اس بار شارجہ سٹیڈیم میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دونوں ملکوں کے تماشائیوں کو الگ الگ انکلوژر میں بٹھانے کی تجویز ہے۔

شارجہ سٹیڈیم کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ایشیا کپ میچ کے بعد افغان تماشائیوں نے جو کیا وہ شرم ناک تھا، پولیس اور سکیورٹی اداروں کو بھی حالات پر تشویش ہے اس بار ہم نے سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، تماشائیوں کیلئے سخت ضابطہ اخلاق بنایاجارہا ہے۔

شائقین کو مختلف سٹینڈز میں بٹھانے کی تجویز پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے دی تھی۔ 

Advertisement