بے خوف اور ماڈرن کرکٹ کی طرح ٹیم کو لیڈ کرونگا: شاداب خان

Published On 23 March,2023 11:10 pm

شارجہ: (ویب ڈیسک) قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ بے خوف اور ماڈرن کرکٹ کی طرح ٹیم کو لیڈ کروں گا۔

شاداب خان نے کہا کہ افغانستان ٹیم کے کھلاڑی ہر لیگ میں کھیلتے ہیں یو اے ای کی کنڈیشن میں وہ بہت خطرناک ٹیم ہے سینئر کھلاڑیوں کے کم بیک پر اور نوجوان کھلاڑیوں کے لئے پر جوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں فینز ٹیم کے لئے دعائیں کریں، ہم کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا میچ 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں ہی شیڈول ہے۔
 

Advertisement