قومی ٹیم کی قیادت کیلئے پُرجوش ہوں: شاداب خان

Published On 22 March,2023 09:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی سب سے بڑا خواب ہوتا ہے۔

شاداب خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر میں افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے منتخب قومی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔

شاداب خان نے لکھا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی کرنا سب سے بڑا خواب ہوتا ہے، اس پر اللہ کا جتنا بھی شکر کروں کم ہیں،ٹیلنٹ سے بھرپور نوجوان ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، ہم جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا میچ 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں ہی شیڈول ہے۔
 

Advertisement