وسیم اکرم نے پاکستان کو ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ٹیم قرار دے د یا

Published On 21 March,2023 08:24 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا۔

سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے بھارتی نجی ٹی وی کے میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ ’’کیا وہ پاکستان اس سال ورلڈکپ جیتنے والی فیورٹ ٹیموں میں شامل کرتے ہیں جس پر وسیم اکرم نے جواب دیا کہ بلکل، پاکستان کے پاس شاہین آفریدی جیسے فاسٹ بولر موجود ہیں، جنہوں نے مسلسل دوسری بار اپنی ٹیم کو پی ایس ایل میں ٹائٹل جتوایا، وہ کیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں‘‘۔

اسی طرح حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین، احسان اللہ جیسے نوجوان اور پرجوش بالرز موجود ہیں، مجھے لگتا چونکہ ورلڈکپ بھارت میں شیڈول ہے تو مضبوط بالنگ اٹیک رکھنے والی ٹیم کامیاب ہوگی کیونکہ وہاں کی پچز بیٹرز کیلئے دوستانہ ہوں گی۔

دوسری جانب انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو ٹرافی کا بڑا دعویدار ٹھہرایا تھا۔ 

Advertisement