23مارچ کی تقریب میں بابر اعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

Published On 20 March,2023 09:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا،جس کا اعلان گزشتہ سال 14 اگست کو کیا گیا تھا۔

بابر اعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بھی بن جائیں گے، عبدالقادر (مرحوم)، شاہد آفریدی، سرفراز احمد، یونس خان ماضی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے کرکٹرز میں شامل ہیں۔

بابر اعظم پہلے ہی پاکستان کے لیے مختلف فارمیٹس میں بیٹنگ کے کئی ریکارڈ توڑ چکے ہیں اور وہ اس وقت تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں ہیں۔

بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے 2021ء میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی اور قومی بلے باز نے پاکستان کو ورلڈ کپ اور 2022 میں ایشیا کپ کے فائنل تک بھی پہنچایا۔
 

Advertisement