دبئی: (ویب ڈیسک) افغاستان کیساتھ ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔
قومی ٹیم شام 4 بجے کی پرواز میں سوار ہوکر لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان تین میچز کی سیریز بالترتیب 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلی جائیگی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 22, 2023
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ محمد یوسف ذاتی وجوہات کی بنا پر متحدہ عرب امارات کا سفر نہیں کریں گے، ان کی غیر موجودگی میں ہیڈ کوچ عبدالرحمان بیٹنگ کوچ کی اضافی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
دبئی جانے والے سکواڈ میں 14 کھلاڑی اور معاون عملے کے 9 افراد شامل تھے، نسیم شاہ پہلے ہی دبئی میں ہیں اور آج ٹیم ہوٹل میں ٹیم کو جوائن کریں گے، دبئی ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر افغانستان کی جانب سے قومی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) March 22, 2023
دوسری طرف افغانستان کرکٹ ٹیم کے سپنر راشد خان اپنی ٹیم کی قیادت کرینگے، افغان سکواڈ 17 رکنی ٹیم پر مشتمل ہے۔
اے سی بی کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے کہا کہ بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، ہماری ٹیم تربیتی کیمپ میں سخت محنت کر رہی ہے، سلیکٹرز نے سیریز کے لیے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔
یہ بھی پرھیں: قومی ٹیم کی قیادت کیلئے پُرجوش ہوں: شاداب خان
انہوں نے کہا کہ یقین ہے ہماری ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی، نومبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد عہدہ چھوڑنے والے سابق کپتان محمد نبی بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
قومی سکواڈ
شاداب خان (کپتان)، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر، زمان خان
افغان سکواڈ
راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، عثمان غنی، صدیق اللہ اتل، نجیب اللہ زدران، افسر زازئی، کریم جنت، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، فرید احمد ، فضل الحق فاروقی، نوین الحق