سرفراز احمد نے بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا

Published On 03 April,2023 02:18 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بابر اعظم اوپننگ کے لیے بہترین ہے، اگر اسے اچھا ساتھ ملے تو قومی ٹیم کسی بھی ہدف کا باآسانی تعاقب کرسکتی ہے۔

سابق کپتان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا جو میرے ساتھ ہوا وہ بابر یا کسی اور کھلاڑی کے ساتھ ہو، میرا بابر کو مشورہ ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ روابط بڑھائیں اور اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ کپتان بننے میں وقت لگتا ہے، بابر ابھی کپتانی سیکھ رہا ہے، ہر شخص میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور انسان غلطی کرکے ہی سیکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا نمبر ون بیٹر ہے اور اس کی صلاحیتوں پر کوئی شبہ نہیں، میں اپنی کپتانی میں بھی اسے اوپنر کھیلنے دوں۔