لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے عمرہ ادائیگی اور کپتان بابر اعظم نے مسجد نبویﷺ میں بنائی گئی تصاویر شیئر کردیں۔
کپتان بابر اعظم نے مسجد نبویﷺ میں حاضری کے بعد صحن میں کھڑے بنائی گئی تصویر شیئر کی، انہوں نے کیپشن میں مصرعہ " بعد از خدا بزرگ توئی۔۔۔ قصہ مختصر" تحریر کر کے نبی کریم ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
بعد از خدا بزرگ توئی
— Babar Azam (@babarazam258) March 30, 2023
قصہ مختصرـ pic.twitter.com/n1dSdLKF0I
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے عمرہ ادائیگی کے بعد مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ احرام پہنے ہوئے ہیں، ساتھی کھلاڑیوں اور پرستاروں کی جانب سے دونوں قومی کرکٹرز کو عمرہ ادائیگی پر مبارکبادوں کیساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Alhamdullilah pic.twitter.com/2AqsYEg5WC
— Haris Rauf (@HarisRauf14) March 30, 2023
یاد رہے پاک افغان سیریز کے دوران سیئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا تھا، اور کپتانی کے فرائض بابر کی عدم موجودگی میں شاداب خان کو سونپے گئے تھے، عمرہ سے واپسی پر بابر اعظم اور حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔