پی سی بی کا محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل

Published On 03 April,2023 11:33 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق قومی کرکٹر محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرمحمد عامرکو پاکستان کی طرف سے جلد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اورپی سی بی نے محمد عامرکو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل بھی دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کےاہم رکن نے سابق قومی کرکٹر محمد عامرکے منیجر سے رابطہ بھی کیا ہے۔

محمد عامر کے منیجر کے مطابق ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئیں، محمد عامرکو سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کا پیغام دے دیں کہ وہ کسی بھی بیان بازی سے گریز کریں۔

ذرائع کے مطابق ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا محمد عامراپنی واپسی پر توجہ دیں اور پریکٹس کو یقینی بنائیں، محمد عامر کو جب پی سی بی کہے تو فوری ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔

سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے مطابق محمد عامر بہترین باؤلر ہیں پاکستان کو انکی ضرورت ہے، محمد عامر کو پیغام دیں کہ وہ ہدایات پرعمل کریں جلد پاکستان کی طرف سے کھیلیں گے۔