پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں ٹی 20 کی تمام آن لائن ٹکٹیں فروخت

Published On 24 April,2023 12:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں ٹی 20 کی تمام آن لائن ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج رات 9 بجے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے تمام 9 اینکلوژرز کی ٹکٹیں خرید لیں۔

رپورٹس کے مطابق پانچویں ٹی 20 کی 500 اور 1000 روپے کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں، اس کے علاوہ شائقین کرکٹ نے 3500 روپے مالیت کی پی سی بی گیلری کی بھی تمام ٹکٹیں خرید لی ہیں۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے 24 اپریل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچویں ٹی 20 میچ کی گیٹ منی ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے، ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔