ویسٹ انڈیز اور امارات کے درمیان ون ڈے سیریز آئندہ ماہ ہوگی

Published On 16 May,2023 03:39 am

شارجہ : ( ویب ڈیسک ) ویسٹ انڈیز اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کی ٹیموں کے درمیان آئندہ ماہ شارجہ میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

ون ڈے سیریز دونوں ٹیموں کی ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاریوں کا حصہ ہوگی اور میچز 5، 7 اور 9 جون کو کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے اختتام پر دونوں ٹیمیں کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے لئے زمبابوے روانہ ہوں گی جو کہ 18 جون سے 9 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر دس ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ٹورنامنٹ میں سے دو ٹیمیں رواں سال بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ 

Advertisement