لاہور: (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کو سپورٹ کریں لیکن نفرتوں کے بیج نہ بوئیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے قوم کے نام ملکی صورتحال پر پیغام دیا اور کہا ہے کہ اپنے جذبات سب سے شئیر کرنا چاہتا ہوں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ ملک پاکستان ہمارا ہے، موقع ہے سب مل جل کر بیٹھیں اور ایک پیج پر آ کر ملک کے بارے میں سوچیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ ادارے بھی ہمارے ہیں یہ ہماری فوج عظیم فوج ہے ان کی بہت قربانیاں ہیں، سب اداروں کی عزت کریں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو چاہیے اکٹھے بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں نفرتیں بھول جائیں، اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کو سپورٹ کریں لیکن نفرتوں کے بیج نہ بوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں ایک قوم ہو کر پاکستان کے لیے سوچنا ہے، اللّٰہ کو راضی کرنا ہے۔
مشتاق احمد نے کہا کہ جو بھی میرا پیغام سن رہا ہے اس سے گزارش ہے کہ پاکستان کے لیے سوچیں اور مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں۔